کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 22 سال بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں تارا پمپ کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جن کی شناخت 23 سالہ ابراہیم اور 26 سالہ زاہد کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔















