نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث پانی ائرپورٹ لابی میں بھی داخل ہوگیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر پانی میں اپنا سامان گھسیٹتے رہے جبکہ انتظامیہ بے بسی کی تصویر بنی رہی، بارش کے باعث دہلی میں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے باعث مسافروں کے لیے سفری ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، بھارتی محکمہ موسمیات نے دہلی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔دہلی کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، بارش کے پانی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی اورنج الرٹ جاری کردیا۔















