مصطفی کمال کا پمز کا دورہ‘کمروں کی خستہ حالت پر اظہاربرہمی

اسلام آباد(صباح نیوز ) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے پمز کے کارڈیک سینٹر کا دورہ کیا اور مختلف رومز کا جائزہ لیا۔مصطفی کمال نے پمز میں الیکٹرو فیزیالوجی کیتھ لیب کا دورہ کیا اور مریضوں کی مشکلات اورسہولتوں کے بارے میں پوچھا۔وفاقی وزیر صحت پمز کارڈیک پرائیویٹ رومز کی حالت دیکھ کر اسٹاف پر برہم ہو گئے یہ تو کسی بھی دن گرجائے گی۔مصطفی کمال نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر سے کہا کہ اگر کوئی اپنا کام نہیں کر رہا تو انتظامیہ ایکشن لے میں فارغ کروں گا۔ پمز کی انتظامیہ نے وفاقی وزیر صحت سے شکایت کی کہ یہاں پاور سینٹرلائزڈ ہے، انتظامی طاقت یہاں ایک شخص کے پاس ہے، جس پر مصطفیٰ کمال نے کہا آپ لکھ کر دیں طاقت بانٹ دیتے ہیں، ایک صفحے پر لکھ کر دیں کہ کیا ماڈل ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Scroll to Top