اسلام آباد (صباح نیوز) تھائی لینڈ میں پاکستان و آزاد کشمیر کا پرچم بلند، کشمیری باکسر خلیق امتیاز نے عالمی باکسنگ ٹائٹل جیت لیا۔ خلیق امتیاز نے تھائی لینڈ میں ہونے والے عالمی باکسنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے کشمیری باکسر خلیق امتیاز نے عالمی سطح کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔خلیق امتیاز نے تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر میں ان کے مداحوں اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔















