حیدرآباد دھرنے میں اسلامی جمعیت کی تحفظ ختم نبوت کانفرنس

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہاہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے قیام کا مقصد طلبہ کو قرآن وسنت ؐ سے جوڑ کر ان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں دین کا نفاذ ہے قیام پاکستان کا مقصد بھی ملک خداداد میں اسلامی نظام کا نفاذ تھا لیکن بدقسمتی سے طا غوتی قوتیں اس کی راہ میں رکاؤٹ بنی رہی اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں، گلی محلوں میںحصول تعلیم میں طلبہ کی رہنمائی کی وہیں ان کے سیرت وکردار کو سیرت النبی ؐکے مطابق ڈھال کر دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے کوشاں ہے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام محسن انسانیت قومی کوئز مقابلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے وہ حیدرچوک حیدرآباد پر دھرنا گاہ میں محسن انسانیتؐ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر صوبائی ناظم راؤ مسلم حزب اللہ،ناظم حیدرآباد مقام حافظ محمد ریحان نے بھی خطاب کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید،نائب امیر عبدالقیوم شیخ، ناصر کاظمی ،ڈپٹی قیمین باسط خان،حافظ سفیان ناصر، عرفان قائم خانی، سمیع راجپوت ودیگر کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان جمعیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ناظم اعلی نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ روز اول سے نہ صرف تعلیم بلکہ ملک کے شعبے کو قرآن وسنت کے مطابق ڈھالنے اور ملک کی نظریاتی وجرافیائی سرحدود کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہے جمعیت نے تحفظ عقیدہ ختم نبوتؐ کی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور طلبہ کی قربانیوں کے قربانیوں کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیاانہوں نے کہاکہ دور حاضر میں جہاں جدید علوم کی ضرورت ہے وہی سیرت النبی ؐسے اپنی زندگیوں کو منور کرنا بھی لازمی ہے اسلامی جمعیت طلبہ نے قومی سطح پر سیرت النبیؐکے حوالے سے محسن انسانیت کوئز مقابلے کا اہتمام کیا ہے لہذا نہ صرف طلبہ بلکہ والدیں بھی اس حوالے سے اپنے بچوں کو سیرت وکردار کو سنت نبویؐسے آراستہ کرنے کے لئے اس کوئز کمپیٹیشن میں حصہ دلائیں انہوںنے کہاکہ جمعیت لسانیت یامسلکی بنیاد پر طلبہ کو جمع نہیں کرتی بلکہ قرآن وسنتؐکے مطابق ان کی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الہی کے حصول ہمارا نعب العین ہے ۔

مزید خبریں

Scroll to Top