کارساز حادثہ : نتاشا منشیات کیس میں بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے کار ساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو امتناع منشیات کیس میں بری کردیا۔ کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز روڈ حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشا کے خلاف درج امتناعِ منشیات کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ نتاشا پر منشیات کا استعمال ثابت نہیں ہوا، ان کے بلڈ ٹیسٹ میں منشیات کی علامات نہیں پائی گئیں۔ تمام طبی رپورٹس منفی آنے کی بنیاد پر عدالت نے منشیات سے متعلق تمام الزامات کو خارج کرتے ہوئے بریت کا حکم جاری کیا۔ کارساز پولیس نے حادثے کے بعد ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید خبریں

Scroll to Top