کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ریفرنڈم میں متحدہ ورکرز فرنٹ نے چوتھی بار کامیابی حاصل کرلی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین کی نمائندہ یونین کے انتخاب کے لیے آج کراچی سمیت حب، گھارو، پیپری، دھابیجی میں قائم 30 پولنگ اسٹیشنز میں پُرامن طور پر پولنگ شام 5 بجے تک ہوئی۔ ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز یونائیٹڈ لیبر الائنس پھول اور متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت یافتہ متحدہ ورکرز فرنٹ مکا کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نتائج کے مطابق متحدہ ورکرز فرنٹ نے4116 اور پیپلز یونائیٹڈ لیبر الائنس نے 2055ووٹ حاصل کیے۔ لیبر ڈائریکٹ ساوتھ ڈویڑن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق متحدہ ورکرز فرنٹ نے سی بی اے یونین ہونے کا شرف حاصل کرلیا۔















