7ماہ کے بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے والی خاتون زیر حراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مددگار 15 محمود آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک خاتون کو حراست میں لے لیا۔ مدد گار 15 محمود آباد پولیس کو ایک مشکوک خاتون کی موجودگی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی جس پر مددگار 15 پولیس موقع پر گئی اور مدد گار 15 پولیس نے فوری طور پر مشکوک خاتون کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان مدد گار 15 پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون ایک 6 سے 7 ماہ کے بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق مذکورہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ متعلقہ تھانے کی پولیس خاتون اور بچے کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے لے گئی۔

مزید خبریں

Scroll to Top