پیٹرول 3روپے 13 پیسے سستا،ڈیزل 3 روپے 74 پیسے مہنگا

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے87 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 7 ستمبر تک کے لیے ہوں گی۔

مزید خبریں

Scroll to Top