امریکی معیشت مضبوط ہوگئی، اب شرح سود کم کی جائے، ٹرمپ

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگست میں امریکا میں 1 لاکھ 62 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا، امریکا میں روزگار کے اعدادوشمار تمام اندازوں سے بہتر آئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ امریکی معیشت مضبوط ہوگئی، اب شرح سود کم کی جائے، امریکا کو بلند شرح سود کے باعث نقصان پہنچ رہا ہے، فیڈرل ریزرو شرح سود کم کرے۔ ٹرمپ نے کہا کہ شرح سود کم نہ کی گئی تو تجارتی خسارے والے ممالک سے تجارت روک دوں گا۔امریکی صدر کے مطابق سپریم کورٹ نے تجارتی خسارے والے ممالک سے تجارت روکنے سے متعلق صدر کا اختیار تسلیم کیا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top