آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر چودھری طارق فاروق نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔حلف اٹھانے والوں میں وقار نور، اظہر صادق، ثاقب مجید راجا، مصطفی بشیر، راجا ریاست، عمیر نعیم، عبد الرحمن آرائیں اور سردار میر اکبر شامل ہیں۔تقریب حلف برداری میں سابق وزیراعظم فاروق حیدر، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، اراکین اسمبلی اور بیورو کریسی نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں

Scroll to Top