کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر انسانیت سوز تشدد‘ وڈیو وائرل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر انسانیت سوز تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو بیس بال کے بلے سے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائر وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان نے لڑکے کو دبوچا ہوا ہے اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بیس بال کے بلے سے نہ صرف مارتا ہوا بلکہ نوجوان کے کندھے پر بیٹھ کر اس کے سر پر کہونی مارتے ہوئے بھی دکھائی دیا۔مذکورہ واقعے میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کا نام علی بتایا جا رہا ہے وہ ہاتھ جوڑ کر یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ابراہیم بھائی معاف کردو، وڈیو میں تشدد کرنے والے نوجوان کے ساتھ اس کے دیگر ساتھی بھی اس کی معاونت کرتے ہوئے دکھائی دیے، جس کے نتیجے میں تشدد کا شکار نوجوان کی ٹانگ بھی شدید متاثر بتائی جاتی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top