ہم ایران جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، ایران کے معاملے پر میں نے درست فیصلہ کیا، صدر ٹرمپ

441376_6320255_updates

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ درست تھا اور امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مصنوعی ذہانت (اے آئی) انسانیت کے خلاف ہوگئی تو اسے روکنے کے لیے امریکا کے پاس کوئی نہ کوئی راستہ ضرور ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے اور ایران کے معاملے پر انہوں نے درست فیصلہ کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر نے ان متعدد خبروں اور آزادانہ تجزیوں کو سختی سے مسترد کردیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے ہتھیاروں کے ذخائر کم ہورہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایسی رپورٹس کو ’’غداری‘‘ قرار دیا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ یہ خبریں ’’سو فیصد غلط‘‘ ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے، جبکہ امریکا ہتھیاروں کی پیداوار میں بھی تیزی لارہا ہے۔

واضح رہے کہ کئی معتبر امریکی نیوز ویب سائٹس نے حالیہ ہفتوں میں رپورٹ کیا تھا کہ امریکا کے پاس ٹوماہاک اور پیٹریاٹ میزائلوں سمیت تھاڈ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم جیسے جدید اور طاقتور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی آرہی ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top