امریکی صدر ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو وزیر فوج نامزد کر دیا

441378_836584_updates

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو امریکی آرمی سیکریٹری نامزد کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے آرمی کے سول ورکس کے اسسٹنٹ سیکریٹری ایڈم ٹیلی کو قائم مقام امریکی آرمی سیکریٹری مقرر کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایڈم ٹیلی اس وقت فوج کے سول ورکس کے شعبے میں اسسٹنٹ سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ایڈم ٹیلی کو حال ہی میں مستعفی ہونے والے ڈین ڈرسکول کی جگہ نامزد کیا گیا ہے۔ ڈین ڈرسکول نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈین ڈرسکول نے استعفے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی تھی، جبکہ امریکی فوج نے بھی اس معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔

اس سے قبل پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں اچانک جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈونا ہیو نے جون میں غیر متوقع طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید خبریں

Scroll to Top