لندن: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا، جس کے بعد پیرس میں مختصر قیام کے بعد آج شام لندن پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری بھی آج اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری لندن میں اپنے والد آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے، جبکہ بھٹو زرداری خاندان کے لندن میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کا امکان ہے۔















