نیپال میں تباہ کن سیلاب: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

441409_4146671_updates

نیپال: حالیہ بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے بعد نیپال میں امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، جہاں ہائیڈرو پاور منصوبے کی ٹنل سے 9 روز بعد 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر اور انسانی جانوں کو نقصان پہنچایا۔

سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد نیپال میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے دوران ہائیڈرو پاور منصوبے کی ٹنل میں پھنسے 2 افراد کو 9 روز بعد بحفاظت زندہ نکال لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو کیے گئے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top