اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان سے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے اپنے قرض میں مزید 20 کروڑ ڈالر اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو محدود ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے، جبکہ ملک کے ریونیو انتظامی نظام کو جدید بنانے کے لیے قرض میں مزید 20 کروڑ ڈالر (تقریباً 554 ارب روپے) کا اضافہ کیا جائے گا۔















