ابوظبی میں پاکستانی شہری نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم جیت لیے

441380_6009557_updates

ابوظبی: پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے ابوظبی میں لاٹری کا 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کا انعام جیت لیا۔

لاٹری انتظامیہ نے 64 سالہ شوکت آفتاب کو پاکستان فون کرکے کامیابی کی خوشخبری دی تو انہیں یقین نہ آیا اور انہوں نے اسے فراڈ کال سمجھا۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے لاٹری ویب سائٹ پر ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا کہا گیا، جس کے بعد شوکت آفتاب کو اپنی کامیابی کا یقین ہوگیا۔

شوکت آفتاب گزشتہ 15 سال سے باقاعدگی سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے۔

قرعہ اندازی میں 4 بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک، ایک لاکھ درہم کا انعام جیتا۔

مزید خبریں

Scroll to Top