وزیراعظم کا نرس کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کو نومولود کی جان بچانے پر ایک کروڑ روپے کا چیک دیا اور سر پر ہاتھ رکھ کر ان کی ہمت و بہادری کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے، قوم ان کی ہمت اور بہادری کی معترف ہے۔ قوم کی بیٹی رضیہ نورین کا کارنامہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا اور پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کو نرس رضیہ نورین کو تمغہ خدمت سے بھی نوازا جائے گا۔

مزید خبریں

Scroll to Top