کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر پشین میں ژوب شاہراہ پر زیارت کراس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشین میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔















