کراچی (ا سٹاف رپورٹر) تیموریہ تھانے کے علاقے بفر زون سیکٹر 15 اے ٹو میں گھر کے باہر کھڑی طالبہ سے مبینہ طور پر موبائل فون چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ اپنے گھر کی دہلیز پر کھڑی تھی کہ اچانک ایک موٹر سائیکل سوار ملزم وہاں آ کر رکتا ہے اور جھپٹ مار کر طالبہ سے موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتا ہے۔ بہادر طالبہ نے ملزم کو بھاگتے ہوئے پانی کی بوتل بھی ماری، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔















