حافظ نعیم کوکامیاب ہڑتال پرپاک انٹرنیشنل بزنس فورم کا خراج تحسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک انٹرنیشنل بزنس فورم(PIBF )کراچی نے پیٹرولیم لیوی اور ایندھن کی بلند قیمتوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بنانے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، جماعت اسلامی کی پوری قیادت و کارکنان،پاکستان بھر کی تاجر تنظیموں، صنعتکاروں، کاروباری برادری اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔PIBF کراچی کے صدر سہیل عزیز اور جنرل سیکرٹری محمد عامر رفیع نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کسی ایک سیاسی جماعت یا طبقے کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اور پوری قومی معیشت کا مسئلہ ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی ِ قیمت میں اضافہ براہ راست ٹرانسپورٹ، صنعت، تجارت، زرعی پیداوار اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے اور اس کا حتمی بوجھ عام شہری کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ عوامی اور معاشی مسئلے پر مؤثر آواز بلند کی، انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی نے اس خالصتاًجبکہ ملک بھر کے تاجروں اور کاروباری حلقوں نے اپنے کاروبار بند کرکے ثابت کیا کہ قومی معیشت کو درپیش مسائل پرکاروباری برادری متحد ہو سکتی ہے۔پاک انٹرنیشنل بزنس فورم حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ عوام اور کاروباری برادری کی آواز کو سنجیدگی سے لیا جائے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں فوری اور نمایاں کمی کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ مہنگائی میں کمی آئے، کاروباری لاگت کم ہو اور ملکی معیشت کا پہیہ بہتر انداز میں چل سکے۔PIBF نے واضح کیا کہ ہڑتال ایک مرحلہ تھا، منزل نہیں۔ اگر عوام، تاجروں اور صنعتکاروں کو حقیقی ریلیف دلانے کے لیے مزید جمہوری اور پرامن جدوجہد کی ضرورت پڑی تو پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کاروباری برادری کے جائز معاشی مطالبات کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔پاک انٹرنیشنل بزنس فورم تاجروں کے ساتھ ہے، صنعتکاروں کے ساتھ ہے، عوام کے ساتھ ہے اور پاکستان کی معیشت کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top