صوبےکی تقسیم کے خلاف حکومتی قرارداد کے موقع پر بینر سے ’’سندھ‘‘ کے الفاظ غائب

sindh-house

کراچی: سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حکومتی اراکین کی لاعلمی اورلاپرواہی منظر عام پر آگئی۔صوبے سے محبت کا دم بھرنے والوں کے بینرپر’’سندھ‘‘ کا نام ہی غائب۔ جس سے ایوان  میں عجیب صورتحال پیدا ہوگئی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبہ کی تقسیم کے خلاف رکن نثارکھوڑو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے موقع پراراکین اسمبلی نے جو بینر اٹھا ئے تو اس میں صرف’’ دھرتی ماں ہے‘‘ کے الفاظ تحریر تھے، جبکہ اس میں سندھ  لکھا ہوا  نہیں تھا ۔ بینر چھپ کر اسمبلی تک پہنچ گئے مگر اس میں موجود غلطی کسی کی بھی نظر نہ آسکی۔

 ایوان میں لائے گئے بینرکی تعداد 200 تھی اس موقع پر حکومتی اراکین بخلیں جھانکنے لگے کہ جس سندھ کے لئے وہ قرار داد مننظور کررہے ہیں اس کا تو نام ہی بینر پر  نہیں ہے  ایسے میں فوری طورپر  حل نکالا گیا کہ  وائٹو اور چاک  کے ذریعے مختلف انداز میں سندھ لکھادیا۔

سندھ کے اراکین اپنے صوبے کی حفاظت کا عزم کررہے ہیں وہ صوبے کا نام ہی لکھنا بھول گئے ۔اب یہ لوگ قیامت کے روز بینظیر بھٹو کےسامنے کیسے پیش ہوں گے اور کیا جواب دیں گے ۔

مزید خبریں

Scroll to Top