حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار: پیٹرول اور ڈیزل پھرمہنگا کردیا

petrol-price

اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا،جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 349 روپے کی فی لیٹر پر پہنچ گئی۔جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 ستمبر کے لیے ہوں گی۔

مزید خبریں

Scroll to Top