سانحہ پمز: ذمہ داروں کے خلاف 2 سے 3 روز میں مقدمات درج ہوں گے، طارق فضل چوہدری

tariq-fazal-chaudhary

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ پمز کے ذمہ داران کے خلاف آئندہ 2 سے 3 روز میں مقدمات درج ہونا شروع ہو جائیں گے۔

میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ سانحے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو معطل کیا گیا ہے جبکہ تحقیقاتی کمیٹی آئندہ دو روز میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق حتمی رپورٹ میں ان 8 افراد کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا اور یہ واضح کیا جائے گا کہ کس کی کتنی غفلت یا کوتاہی تھی، رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار قرار دیے جانے والے افراد کے خلاف انفرادی طور پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس بھی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور جلد مزید معلومات سامنے آجائیں گی، وزارت کا لاء ڈپارٹمنٹ بھی معاملے پر کام کر رہا ہے، پولیس فوجداری قوانین کے تحت آئندہ 2 سے 3 روز میں مقدمات درج کرنا شروع کر دے گی۔

مزید خبریں

Scroll to Top