لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ خصوصی بیٹ تحفے میں پیش کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانوی بادشاہ چارلس سے تاریخی شاہی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ملاقات کی، جہاں بادشاہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ بادشاہ چارلس کو پیش کیا گیا، جو پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیش کیا۔
بادشاہ چارلس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے دریافت کیا کہ آیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے؟ اس پر محسن نقوی نے بتایا کہ یہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے بادشاہ کے لیے خصوصی تحفہ ہے۔















