بھارت : ناقص اشیا کی برآمدات کا ایک اور نیٹ ورک پکڑا گیا

بھارت میں ناقص اشیا کی برآمدات کا ایک اور نیٹ ورک

نئی دہلی : بھارت میں ناقص اشیا کی برآمدات کا ایک اور بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں کھانے پینے کی ناقص اشیا کا ایک اور غیر قانونی بڑا گودام پکڑا گیا، جہاں سے پیکنگ پر زائد المیعاد تاریخیں تبدیل کر کے انہیں بیرون ملک بھیجا جاتا رہا ہے۔ مذکورہ حوالے سے نیوز ایجنسیز کا کہنا ہے کہ ممبئی میں متعلقہ حکام نے کھانے پینے کی ناقص اشیا کی مصنوعات پر جعلی طریقے سے زائد المیعاد تاریخ اور غذائی معلومات درج کر کے انہیں بیرونِ ملک برآمد کرنے والے غیر قانونی دھندے کا سراغ لگا لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے سربراہ توکارام منڈھے کی کارروائی کے دوران ممبئی کے قریب واقع گودام پر 6 روزہ کارروائی کے دوران تقریباً 80 ہزار ڈالر مالیت کی ناقص اشیا ضبط کرلی گئیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top