میڈرڈ : اسپین میںموسم گرما کے باعث اب تک ہزاروں اموات ہوچکی ہیں، جو کہ حکومت کے لیے ایک لمحہ فکربن چکی ہے ۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک میں موسم گرما کے دوران شدید گرمی سے اب تک کوئی 7 ہزار سے زاید اموات ہو چکی ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپین کے کارلوس ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 15 مئی سے 30 اگست تک تقریباً 7 ہزار600 اموات شدید درجہ حرارت سے منسوب کی گئی ہیں، جو کہ صرف اگست میں 3 ہزار 650 اموات کا ابتدائی تخمینہ ہے۔ تقریباً 6000 متاثرین کی عمریں 65 سال سے زیادہ تھیں جبکہ 85 سال سے زائد افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق 2026ءکا موسمِ گرما اسپین میں غیر معمولی طور پر گرم رہا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ جولائی تاریخی ریکارڈ میں گرم ترین جولائیوں میں شامل رہا اور شدید گرمی کی کئی لہروں کا سامنا ہوا۔















