کراچی: شہر قائد میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک اضافہ ہوسکتا ہے۔شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندر کی نچلی سطح پر موجود بادلوں کے باعث کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی یا پھوار پڑنے کی توقع ہے۔















