اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش سائبر سیکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا۔
پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جھوٹا ہے اور اتھارٹی کی جانب سے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔ اس لیے عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات پر بھروسہ نہ کریں اور جعلی یا غیر مصدقہ معلومات کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔
پی ٹی اے نے عوام سے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی سے متعلق مصدقہ معلومات اور الرٹس کے لیے پی ٹی اے کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں۔
سوشل میڈیاپر زیرگردش جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مخصوص لینڈ لائن نمبر سے آنے والی کال اٹینڈ کرنے سے موبائل ڈیٹا اور مختلف اکاؤنٹس ہیک ہوسکتے ہیں۔















