چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ اور گروک کی سروسز بیک وقت متاثر، بڑی تکنیکی بندش کا سامنا

open-ai-chatgpt

کراچی: دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے معروف ماڈلز کی سروسز بیک وقت متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث صارفین کو چیٹ بوٹس اور دیگر اے آئی سہولیات کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹرنیٹ سروسز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی، انتھروپک کے کلاڈ اور ایکس اے آئی کے گروک کی سروسز میں تعطل کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کسی ایک اے آئی سروس کا عارضی طور پر بند ہونا غیر معمولی بات نہیں، بیک وقت تین بڑے اے آئی ماڈلز کی سروسز متاثر ہونا قابلِ ذکر ہے، گوگل جیمینائی کی سروسز میں بھی خلل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، گوگل کی جانب سے سروس کی بندش سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

انتھروپک کے اسٹیٹس ڈیش بورڈ پر کلاڈ اوپس 4.8 اور اوپس 5 کی سروسز میں خلل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق دیگر ماڈلز کو ’بیس لائن ایرر ریٹ پر بحال‘ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب اوپن اے آئی کے اسٹیٹس ڈیش بورڈ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اور کوڈیکس کو مسلسل ’بڑھے ہوئے ایررز‘ کا سامنا ہے۔

ایکس اے آئی نے بھی تصدیق کی ہے کہ گروک میں تکنیکی مسائل پیش آ رہے ہیں اور کمپنی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔اسی دوران اے آئی ماڈلز کو کلاؤڈ انفراسٹرکچر فراہم کرنے والے مائیکروسافٹ ایژر میں بھی سروس میں خلل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اس صورتحال کے باعث یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مائیکروسافٹ ایژر کی کلاؤڈ سروسز میں پیدا ہونے والا تکنیکی مسئلہ ممکنہ طور پر متعدد اے آئی پلیٹ فارمز کی سروسز متاثر ہونے کی ایک وجہ ہو سکتا ہے۔چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ اور گروک کی بیک وقت بندش کی حتمی وجہ تاحال واضح نہیں کی گئی اور متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے مکمل تکنیکی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top