جب صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی تو 2 تہائی اکثریت سے صوبے بن جائیں گے‘وفاقی وزیر قانون

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن جائیں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کرانا تھا، آزاد کشمیر میں انتخابات پرامن اور شفاف ہوئے۔ صوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب کرنے کا حق نواز شریف کو تھا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے صوبوں کے معاملے پر وضاحت کردی،اس وقت ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے درمیان سندھ کی تقسیم کے حوالے سے بیان بازی جاری ہے جس میں وہ ایک دوسرے پرشدید تنقید کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top