پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر خطرات سے نمٹنے کیلیے یادداشت پر دستخط

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سیکورٹی کے شعبے میں اہم تعاون کا آغاز ہو گیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں دونوں ممالک نے سائبر خطرات سے نمٹنے اور اہم مفادات کے تحفظ کے لیے یادداشت پر دستخط کردیے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔سعودی نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی، این سی اے اور پاکستانی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان ہونے والی یادداشت پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ اور این سی اے کے گورنر انجینئر ماجد المزید نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت سائبر اسپیس اور دونوں ممالک کے اہم مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کو فروغ دیا جائے گاجب کہ ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مہارت اور تجربات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے ریاض میں جاری عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس لیپ 2026ء کی سائیڈ لائنز پر ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن، ڈی سی او کی سیکرٹری جنرل دیمہ الیحیٰ سے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیجیٹل شعبے میں پاکستان اور ڈی سی او کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید خبریں

Scroll to Top