امریکا ‘ ایران سے رابطے میں ہیں‘ امید ہے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں گے‘ پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ جسارت )پاکستان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران سے رابطے میں ہیں‘ امید ہے کہ فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے،امریکا ایران حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے پْرامید ہے۔ترجمان نے کہا کہ موجودہ کشیدگی تشویش ناک اور ناپسندیدہ ہے تاہم پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں۔فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکی نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: دفترِ خارجہانہوں نے کہا کہ امریکا ایران کشیدگی کو پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا، امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے پاکستان مکمل خلوص کے ساتھ امن عمل میں مصروف ہے۔ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کرنا سندھ طاس معاہدے کے تحت اس کی ذمے داریوں کو ختم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا طرزِ عمل اْن خطوں کے لیے بھی منفی مثال قائم کر سکتا ہے جہاں مشترکہ وسائل قانونی معاہدوں کے تحت منظم کیے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان حکومت کو افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے کی ضمانت دینا ہوگی۔

مزید خبریں

Scroll to Top