پاک بحریہ کی بڑی بحری مشق سی اسپارک 2026 ء کراچی میں شروع

کراچی (صباح نیوز) پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک 2026ء کراچی میں شروع ہوگئی، جس کا مقصد ابھرتے ہوئے بحری خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینا اور کثیر الجہتی آپریشنز کی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحری مشق سی اسپارک 2026ء کی افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کے بحری جہاز، آبدوزیں، ہوائی جہاز اور جدید ڈرون سسٹمز حصہ لے رہے ہیں جبکہ اسپیشل فورسز، پاک فوج اور پاک فضائیہ کے مشترکہ دستے بھی مشق کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top