مصری قرا کرام پاکستان پہنچ گئے‘ وزیر مذہبی امورکا پرتپاک استقبال

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے عالمی شہرت یافتہ مصری قرا کرام کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ مصر سے پاکستان تشریف لانے والے قرا کرام میں قاری ایوب عاصف، قاری طہ نعمانی، قاری ابراہیم عاصف، قاری ماہر الشناوی اور قاری اسماعیل عاصف شامل ہیں۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی قوم قرآن کریم، اس کے قرا اور خدامِ قرآن سے گہری محبت اور عقیدت رکھتی ہے، ہم اپنے معزز مہمانوں کو ان کے دوسرے گھر پاکستان میں دلی خوش آمدید کہتے ہیں۔ مصر سے عالمی شہرت یافتہ قرا کرام کی پاکستان آمد اہل پاکستان کے لیے باعث مسرت اور اعزاز ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top