پی آئی اے کا لندن کے فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پی آئی اے کا لندن کے فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ، ہفتہ وار 7 پروازیں چلائی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے 27 اکتوبر سے روزانہ پاکستان سے لندن کے لیے پروازیں بھرے گا۔ ہفتہ وار 5 پروازیں اسلام آباد اور 2 پروازیں لاہور اور لندن کے مابین آپریٹ کی جائیں گی۔اس وقت پی آئی اے لندن کے لیے 4 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کررہا ہے،پروازوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کے اعتماد اور بڑھتی ہوئی مانگ کا مظہر ہے۔

 

مزید خبریں

Scroll to Top