تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام ’’سید علی گیلانی شہید کانفرنس‘‘کاانعقاد

برمنگھم ( صباح نیوز) تحریکِ کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام قائدِ حریت سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں ’’سید علی گیلانی شہید کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریکِ آزادی کشمیر سے وابستہ رہنما، سیاسی و سماجی شخصیات اور کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجا فہیم کیانی، کونسلر راجا شوکت خان اور علامہ سرفراز مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی گیلانی نے پوری زندگی کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور آزادی کشمیر کے عظیم مقصد کے لیے وقف کیے رکھی، ظلم، جبر، قید و بند اور طویل نظر بندیوں کے باوجود اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے ہٹنا گوارا نہیں کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادکے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔راجا فہیم کیانی نے کہا کہ علی گیلانی کی فکر اور جدوجہد کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top