بریڈفورڈ (صباح نیوز) جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی5ویں برسی کے موقع پر خصوصی تعزیتی و یادگاری تقریب منعقد ہوئی، جس میں مقررین اور شرکا نے علی گیلانی کی زندگی بھر کی سیاسی جدوجہد، پختہ عزم اور تحریک آزادی کشمیر سے غیر متزلزل وابستگی کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کی قیادت جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجا نجابت حسین (ستارہ پاکستان) نے کی جبکہ تنظیم کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدالرحمن خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔















