ایک مشن جوجاری ہے‘ علی گیلانی مرحوم کی مزاحمت پر’’دی کشمیر سینٹر‘‘ کی رپورٹ

لندن (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر کی ممتاز مزاحمتی شخصیت اور قائد تحریک آزادی کشمیر مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی رحلت کو 5 سال مکمل ہونے پر’’دی کشمیر سینٹر‘‘ (لندن) نے ایک جامع خصوصی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ان کی7 دہائیوں پر محیط جدوجہد، قید و بند کی صعوبتوں اور پختہ نظریاتی موقف کا تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق علی گیلانی نے اپنی زندگی کے 91 سے زاید سال میں سے 12 سال سے زائد کا عرصہ بھارتی جیلوں میں جبکہ آخری ایک دہائی 2010ء سے 2021 ء مسلسل گھر پر نظر بند رہ کر گزاری۔ شدید دل کے عارضے اور کینسر کے باوجود انہوں نے اپنے موقف پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔

مزید خبریں

Scroll to Top