مانسہرہ(صباح نیوز)وادی سرن ویلی کی 4100 میٹر بلند چوٹی موسیٰ دا مصلیٰ ٹاپ پر لاپتا ہونے والے برطانوی سیاح کی لاش 5 روزہ سرچ آپریشن کے بعد برآمد۔ ڈرون کی مددسے جنگل میں نعش کی نشاندہی کے بعد سرچ آپریشن میں حصہ والی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم اور دیگر قانونی کاروائیوںکی تکمیل کے لیے بھجوا دیا۔ ضلع مانسہرہ کے بالائی اور پْرفضا تفریحی مقام سرن ویلی کی 4100 میٹر بلند چوٹی موسیٰ دا مصلیٰ کوسر کرنے کے لیے2 برطانوی سیاح الیگزینڈر اور ایلن گئے ہوئے تھے۔جس کی اطلاع پر ضلع انتظامیہ نے گمشدہ سیاح کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا گیاتھا۔















