شہرقائد میں مذہبی جماعت کے کارکن سمیت 3 افراد قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران مذہبی جماعت کے کارکن سمیت تین افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دوسرے روز بھی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چائے کے ہوٹل پر بیٹھا ہوا شخص جاں بحق ہوگیا، بیٹے کے بیان کی روشنی میں پولیس قتل کی واردات کو جائداد کا تنازع بتا رہی ہے۔ سرسید کے علاقے نارتھ کراچی بلال کالونی سیکٹر سیون اے میں چائے کے ہوٹل پر ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرسید تھانے کے علاقے بلال کالونی سیکٹر سیون اے میں قائم چائے کے ہوٹل میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 42 سالہ علی مراد کے نام سے کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع سمیت دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے تاکہ واردات کے حوالے سے اہم شواہد حاصل کیے جا سکیں تاہم پولیس مقتول کے بیٹے اور دیگر اہل خانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top