نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں اتفاقیہ گولیاں چلنے سے سیکورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں اتفاقیہ گولی چلنے کے واقعات میں سیکورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سرسید تھانے کی حدود سیکٹر 11-B میں صدیقی مارکیٹ کے قریب 28 سالہ سیکورٹی گارڈ اجے کمار ولد سوہبو مبینہ طور پر اپنی ہی بندوق سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ نیو کراچی سیکٹر 11-D مکہ چوک کے قریب بھی اتفاقیہ گولی چلنے سے 30 سالہ شعیب ولد فاروق زخمی ہوگیا۔چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top