حیدرآباد :تاجروں وگڈز ٹرانسپورٹرز کا آج کاروبار بند رکھنے کا اعلان

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد کی تمام تاجر تنظیموں ، گڈز ٹرانسپورٹرز نے حافظ نعیم الرحمان کی کال پر لیبک کہتے ہوئے آج کاروبار بند رکھنے کا اعلان کردیا امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید ذمہ داران کے ہمراہ تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی اس موقع پرحیدرآباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر عدیل صدیقی، اسمال چیمبر کے وائس چیئرمین محمد یاسین نائب صدر انجمن تاجران سندھ اورانجمن تاجران شاہی بازار کے صدر وسلیم وہراہ، انجمن تاجران چھوٹکی گھٹی کے صدر محمد ریحان شیخ، الرحیم شاپ سینٹر کے راشد علی، انجمن دکانداران ریشم بازار کے جنرل سیکریٹری، طارق شیخ،محمد اکرام صدر بھرگڑی موبائل مارکیٹ، ودیگر نے اپنی تنظیموں کی جانب سے جماعت اسلامی کی کال پر مکمل شٹرڈاؤنہڑتال کا اعلان کیا۔

مزید خبریں

Scroll to Top