پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید2 روپے 29 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا اور 3 ستمبر 2026ء کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 29 پیسے مہنگا کردیا گیاہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 343 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 346 روپے 16 پیسے ہوگئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق میکنزم کی بنیاد پر نئی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 ستمبر 2026 ء کے لیے ہوگا۔

مزید خبریں

Scroll to Top