سجاد حیدر خان نے دفترخارجہ کے نئے ترجمان کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (صباح نیوز)سجاد حیدر خان نے باضابطہ طور پر ترجمان دفترِ خارجہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سابق ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اپنی آخری نیوز بریفنگ کے دوران نئے ترجمان کا تعارف کروایا اور ذمہ داریاں ان کے سپرد کیں۔ سجاد حیدر خان اس وقت ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں اور وہ بیلاروس میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری رکھنے والے سجاد حیدر ڈمشق، برلن، بڈاپسٹ اور جکارتہ میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں اور متعدد غیر ملکی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔ سابق ترجمان طاہر اندرابی اب جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید خبریں

Scroll to Top