ڈاکٹر عطاالرحمن سے مردان کے تاجروں سے ملاقات‘ہڑتال کی حمایت

Dr

مردان( نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ 3 ستمبر کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال ظالمانہ ٹیکسوں، پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے وصول کیے جانے والے بھتا ٹیکس اور بدترین مہنگائی کے خلاف عوام اور تاجروں کا مشترکہ احتجاج ہے۔ جماعت اسلامی عوام اور تاجر برادری کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدرسہ تفہیم القرآن مردان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عطا الرحمن نے تاجر تنظیموں کے مرکزی ذمہ داران سے بھی ملاقات کی اور 3 ستمبر کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔عطا الرحمٰن نے کہا کہ حکومت نے بجلی، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری ٹیکسوں کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے بھتا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تاجروں اور عوام سے اپیل کی کہ 3 ستمبر کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top