پمز اسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنےوالا نوجوان گرفتار

pims

اسلام آباد: پمز اسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والے نوجوان مظہر منظور کو گرفتار کرلیا گیا۔جس کے بعد پمزاسپتال میں سیکیورٹی اور انتظامی نگرانی پر بڑا سوال اٹھ گیاہے۔

مظہر منظور ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر کا روپ دھارے موجود تھا جس پر شک گزرنے کے بعد پوچھ گچھ کی گئی تو اصل حقیقت سامنے آئی۔ ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے اسٹیتھواسکوپ اور جعلی میڈیکل آفیسر کی اسٹیمپ برآمد ہوئی۔

پمز ہسپتال انتظامیہ نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام اس بات کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں کہ مظہر منظور پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر کیوں موجود تھا، وہ کب سے اسپتال آ جا رہا تھا اور آیا اس نے کسی مریض یا طبی عملے سے رابطہ بھی کیا یا نہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top