پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر خطرات سے نمٹنے کیلئے یادداشت پر دستخط

ciber-security

ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں اہم تعاون کا آغاز ہو گیاہے۔

سائبر خطرات سے نمٹنے اور اہم مفادات کے تحفظ کے لیے دونوں ممالک نے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔سعودی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی، این سی اے اور پاکستانی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان ہونے والی یادداشت پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ اور این سی اے کے گورنر انجینئر ماجد المزید نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت سائبر اسپیس اور دونوں ممالک کے اہم مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مہارت اور تجربات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Scroll to Top