قافلہ عزیمت 

ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن !
افلاک سے ہے اس کی تعریف نہ کشاکش
خاکی ہے مگر خاک سے آزاد ہے مومن
بچتے نہیں کنجشک و حمام اس کی نظر میں
 جبریل و سرافیل کا صیاد ہے مومن
اقبال نے مومن کی تعریف بیان کردی ،مکمل صفات بیان کر دیں جسے مومن کے بارے میں جا ننا ہے وہ ان اشعار  کے آئینے میں د یکھ لے۔ یہ فرد واحد کی صفات ہیں  اگر بہت سارے مومن اک ساتھ جمع ہو جائیں  تو پھر اجتماعیت کی یہ مومنا صفات دو آتشہ ہو جاتی ہیں  ان آہنی صفات کا اظہار ان شاء اللہ نومبر میں اجتماع عام میں ہو گا۔
جماعت اسلامی اجتماع عام ۔۔۔بدلو ظلم کا نظام
 اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے ہم سب کو اب سے ہمہ وقت تیاری کرنی ہے ۔۔ ایک ایمان سے مزین نسل تیار کرنی ہے۔ نوجوانوں کو امید افزاء ماحول سے روشناس کروانے کے لئے جماعتِ اسلامی کا اجتماع عام ایک سنگ میل ثابت ہوگا ان شاء اللہ۔
اجتماع ملی، عوامی اور قومی ایجنڈے کے ساتھ تحریک کی اندرونی مضبوطی،
نظم و ضبط اور افرادی قوت کا مظاہرہ ہوگا ہر فرد اس کا ذمہ دار ہوگا اور  اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام دے گا ان شا ء اللہ۔
پاکستان کے عوام اب صرف تبدیلی نہیں، نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔
یہ وقت ہے کہ استحصال، مہنگائی، کرپشن، دھونس، دھاندلی  اور ناانصافی کے اس فرسودہ نظام کو بدل دیا جائے۔
جماعتِ اسلامی عوام کو ایک نئے، منصفانہ اور شفاف نظام کی دعوت دے رہی ہے ,جہاں اقتدار مافیاز ، اسٹیبلشمنٹ یا کسی  کر پٹ کا نہیں بلکہ عوام کا ہو۔
آئیے، 21، 22 اور 23 نومبر کو
 مینارِ پاکستان، لاہور
اس عزم کے ساتھ جمع ہوں کہ اب صرف نظام بدلے گا، چہرے نہیں۔

مزید پڑھیں

Scroll to Top